حضور فقیہ ملت

اسم گرامی: جلال الدین احمد امجدی

القابات: فقیہ ملت، نازش اہل سنت، استاذ الفقہاء، مرجع فتاوی

ولدیت: جان محمد بن عبد الرحیم مرحوم

تاریخ پیدائش: ۱۳۵۲ھ مطابق ۱۹۳۳م

مولد و مسکن: اوجھاگنج، بستی، یو، پی، انڈیا

برادر گرامی: محمد نظام الدین مرحوم

عقد نکاح: پہلا عقد جناب دلدار حسین کی صاحبزادی صاحبہ اور دوسرا عقد جناب عبد الرحمن مرحوم مرسٹھوا گنیش پور کی صاحبزادی صاحبہ سے ہوا.

اولاد: مفتی اعجاز احمد نوری (۲) مولانا انوار احمد قادری (۳) مفتی ابرار احمد برکاتی (٤) مفتی ازہار احمد امجدی ازہری اور تین صاحبزادیاں

مادران علمی: مدرسہ عربیہ، اوجھاگنج، مدرسہ اسلامیہ التفات گنج، امبیڈکر نگر، مدرسہ اسلامیہ شمس العلوم، مؤمن پورہ، ناگپور، مہاراشٹر۔

فراغت: ۱۸سال کی عمر میں۲۴؍شعبان المکرم ۱۳۷۱ھ مطابق ۹؍ مارچ ۱۹۵۲ھ میں ہوئی۔

علمی صلاحیت: حافظ، قاری، عالم، فاضل، مفتی، فقیہ

بیعت: خلیفہ اعلی حضرت فقیہ اعظم ہند صدر الشریعہ بدر الطریقہ علامہ الشاہ امجد علی اعظمی قادری رضوی علیہ الرحمہ گھوسی، مؤ کے دست حق پرست پر بتاریخ ۲۹؍جمادی الاولی ۱۳۶۷ھ مطابق ۱۹۴۸ئ میں بیعت ہوئے

خلافت: سید المرشدین احسن العلماء حضرت علامہ سید مصطفی حیدر حسن علیہ الرحمۃ، ماہرہ شریف کے مبارک ہاتھوں ۱۴۱۲ھ میں خلافت سے نوازے گئے۔

زیارت حرمین طیبین: ۱۳۹۶ھ مطابق ۱۹۷۶ئ

اساتذہ کرام: مولوی محمد زکریا اوجھاگنجوی، مولانا عبد الرؤف التفات گنجوی، مولانا عبد الباری، رئیس القلم علامہ ارشد القادری رحمہم اللہ۔

تدریسی زندگی کی ابتدا: فراغت کے بعد دوبولیا بازار، بستی سے آغاز تدریس فرمایا۔

تدریسی زندگی کی انتہا:مرکز تربیت افتا، اوجھاگنج، بستی تا وقت وصال۔

مناصب: صدر شعبہ افتا فیض الرسول براؤں شریف، مہتمم و بانی مرکز تربیت افتا و صدر شعبہ افتا، رکن فیصل بورڈ مجلس شرعی مبارکپور، قاضی شرع ضلع بستی و ایس کبیر نگر، مختلف اداروں کے سرپرست

اعزازات: خانوادہ برکاتیہ کی عظیم ہستی احسن العلما رحمہ اللہ سے خلافت و اجازت، حضور مفتی اعظم ہند علیہ الرحمۃ سے النور و البھاء میں درج سلاسل کی اجازت، جامعہ صمدیہ پھپھوند، اٹاوہ سے قبلہ عالم ایوارڈ مع اعزاز سند و نقد، رضا اکیڈمی ممبئی سے امام احمد رضا ایوارڈ مع سپاس نامہ و نقد۔

تصنیفات: فتاوی فیض الرسول ۲ جلد، انوار الحدیث،عجائب الفقہ، خطبات محرم، انوار شریعت، تعظیم نبی علیہ السلام، حج و زیارت، معارف القرآن، علم اور علما، سید الاولیا سید احمد کبیر رفاعی قدس سرہ، اوجھڑی کا مسئلہ، باغ فدک اور حدیث قرطاس، بدمذہبوں سے رشتے، گلدستہ مثنوی، محققانہ فیصلہ، ضروری مسائل، بزرگوں کے عقیدے، نورانی تعلیم مکمل قاعدہ کے ساتھ چھ حصے، غیر مقلدوں کے فریب وغیرہ کل ۲۲ تصنیفات ہیں۔

مقالات: مختلف موضوعات پر تحقیقی و علمی مقالات۔

وفات پرملال: ۴؍جمادی الآخرۃ ۱۴۲۳ھ مطابق ۲۳؍اگست ۲۰۰۱م بوقت شب جمعہ ۱۲؍بج کر ۵۵؍ منٹ۔

Lorem Ipsum

About Author:

Azhar@Falahemillattrust

STAY CONNECTED:

Leave Your Comments

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے


Copyright © Trust Falahe Millat 2025, All Rights Reserved.